سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف پیر سے مواخذے کی کارروائی کا امکان

سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف پیر سے مواخذے کی کارروائی کا امکان
سورس: File photo

واشنگٹن ،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ میں بھیجیں گی ۔ آرٹیکل کی منظوری کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف  کارروائی کے آغاز کا امکان ہے ۔ 

سابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملے کے لئے اپنے ساتھیوں کو اکسایا تھا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا، وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔مواخذہ کامیاب رہا تو ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔