ایف بی آر کی ری اسٹرکچنگ اور ڈیجیٹلائزیشن، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

ایف بی آر کی ری اسٹرکچنگ اور ڈیجیٹلائزیشن، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
سورس: file

اسلام آباد:  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ   کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ کابینہ  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ اور اسکی ڈیجیٹلائزیشن کی سمری پر غور کرے گی۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 

نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج برو زمنگل دو بجے وزیر اعظم ہا ؤس اسلام آ باد میں طلب کر رکھا ہے ۔ اجلاس کیلئے سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔ ریو نیو ڈویژن کی جا نب سے کابینہ کو ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ اور ڈیجیٹلائز یشن کے پلان پر بریفنگ دی جا ئے گی۔ 

اجلاس میں ایس ایم ای بنک کے صدر ( سی ای او)طاہر حسن قریشی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی جا ئے گی۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذارئع کے مطابق اجلاس میں ای سی سی اور قانون ساز کمیٹیوں کی توثیق کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے ممبرز کی تویناتی بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

اجلاس میں شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے وی سی کی تعیناتی کیلئے کمیٹی سے منظوری بھی اجلاس میں لی جائے گی۔  

خیال رہے کہ سیکرٹری ریونیو ڈویژن/ایف بی آر کے چیئرمین نے ایف بی آر کی تنظیم نو کے منصوبے اور اس کی ڈیجیٹلائزیشن کی سمری پر دستخط کر کے اسے کیبنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا ہے۔ اب آج وفاقی کابینہ کا اجلاس میں اس کی منظوری دینے پر غور کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں