پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول آپ کے حقوق کےلیے لڑسکیں: آصفہ بھٹو

  پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول آپ کے حقوق کےلیے لڑسکیں: آصفہ بھٹو

لاہور:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول آپ کے حقوق کےلیے لڑسکیں۔  لاہو رمیں جلسے سے خطاب میں   آصفہ بھٹو زرداری  نے کہاکہ   پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول آپ کے حقوق کےلیے لڑسکیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  پی پی عوام کیلئے سوچتی ہے باقی صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں۔  ہم صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ غریب، مزدور کےلیے مفت علاج کی سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں، ہم اپنے عوام کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اقتدار ملا تو سب کو چھت ملے گی، پیپلز پارٹی آپ کی تنخواہ دگنا کرے گی۔
پی پی 160 میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف غریبوں کا سوچتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پورے ملک سے لوگ سندھ میں علاج کروا رہے ہیں، سندھ میں غریبوں کےلیے سیلاب متاثرین کےلیے گھر بن رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں