Get Alerts

راولپنڈی: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کا سراغ تاحال نہ مل سکا

 راولپنڈی: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کا سراغ تاحال نہ مل سکا

راولپنڈی: ڈی ایچ اے راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ان کی تلاش کے لیے ایک وسیع آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شدید بارش کے نتیجے میں نالے کا پانی سڑک پر آ گیا اور گاڑی پانی میں بہہ گئی۔ ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کا سراغ تاحال نہیں مل سکا ہے۔

سرچ آپریشن میں دریائے سواں کے نالے کے قریب کھدائی کا عمل رات 3 بجے تک جاری رہا، تاہم بارش اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے آپریشن روکنا پڑا۔ ریسکیو ٹیمیں اور گاڑیاں ابھی بھی دریائے سواں اور نالے کے اطراف موجود ہیں، اور تلاش کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: