Get Alerts

حسن ابدال میں گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، پانچ افراد لاپتہ

حسن ابدال میں گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، پانچ افراد لاپتہ

حسن ابدال : اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ایک ویگو گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا۔

لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق ویگو گاڑی میں کل 10 افراد سوار تھے اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ غوطہ خور بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، جس کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

ٹیگز: