افسوس  ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے :لاپتہ آبدوز کی کمپنی نے  مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا 

 افسوس  ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے :لاپتہ آبدوز کی کمپنی نے  مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا 

بوسٹن :آبدوز کمپنی کی مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا ہے۔  اوشین گیٹ کا کہنا ہے کہ لاپتہ آبدوز ٹائٹن میں سوار مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔ یقین ہےکہ ٹائٹن کے مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن کو بنانے والی کمپنی اوشین گیٹ نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے  کہ افسوس  ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں۔

کمپنی اوشین گیٹ کاکہنا ہے کہ اب ہمیں یقین ہے کہ  ہم ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ  اور پال ہنری نارجیولیٹ  کو کھو چکے ہیں۔ اس المناک وقت میں ہم ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں جانی نقصان کا غم ہے۔

مصنف کے بارے میں