اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز : پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز : پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی
سورس: File

برلن: پاکستانی کھلاڑیوں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے سونے کے تمغوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مزید کھلاڑیوں نے اسپیشل اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت لیے۔

پاکستان کے ایتھلیٹ عثمان قمر اور زینب علی رضا نے جرمنی میں جاری اسپیشل اولمپکس میں حصہ لیا اور سونے کے تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ عثمان قمر نے روڈ سائیکلنگ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈگیمز میں پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 2 گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا میڈل جیتا۔ 

مصنف کے بارے میں