Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی سے متعلق اجلاس، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کی ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی سے متعلق اجلاس، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کی ہدایات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی، اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

یہ کمیٹیاں عوام اور کاروباری افراد کے لیے آسان اور کم خرچ ڈیجیٹل لین دین کے نظام کی تجاویز تیار کریں گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت 4 کروڑ صارفین "راست" سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس تعداد میں اضافہ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی سرگرمیاں بھی اس نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس نظام معیشت میں شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی آسان بنائے گا۔ وزارت آئی ٹی اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

ٹیگز: