Get Alerts

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب، بھارتی جارحیت، قومی اتحاد اور بلاول بھٹو کے کردار پر اظہارِ خیال

 وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب، بھارتی جارحیت، قومی اتحاد اور بلاول بھٹو کے کردار پر اظہارِ خیال

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان اور حکومت کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پوری قوم، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم اور تمام سیاسی جماعتیں بھارت کے خلاف ایک صف میں کھڑی ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ کے موقع پر میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم غیر ملکی میڈیا کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے میں ناکام رہے، لیکن اس بار بلاول بھٹو نے پہلگام واقعہ سمیت ہر معاملے پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے گھوٹکی میں بھارتی ڈرون حملے میں ایک بچے کی شہادت اور اس کے والد کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ بھارت نے سکھر ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ماضی میں بھارت کو واضح پیغام دیا تھا اور ہمیشہ ملکی دفاع کو مقدم رکھا۔ انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ میں اب امریکا بھی شامل ہو چکا ہے، حالانکہ اس کا مؤقف تھا کہ وہ جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بھی ظلم کے پہاڑ توڑ چکا ہے، اور اب ایران پر بھی جارحیت مسلط کر رہا ہے۔

خطاب کے آخر میں مراد علی شاہ نے 13 جون کو پیش کیے گئے سندھ بجٹ اور اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہر کسی کو احتجاج کا حق دیتا ہے، مگر اس کا ایک ضابطہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا ہے، اور بلاول بھٹو کا مؤقف واضح ہے

ٹیگز: