Get Alerts

امریکہ کا ایران کے لیے 60 روزہ جنرل لائسنس، تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی

امریکہ کا ایران کے لیے 60 روزہ جنرل لائسنس، تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے لیے عارضی طور پر 60 روزہ جنرل لائسنس جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیصلے اور آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کی بحالی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت کی بحالی اور ایران سے تیل کی ممکنہ اضافی سپلائی عالمی توانائی مارکیٹ کو مزید استحکام فراہم کر سکتی ہے۔

ٹیگز: