Get Alerts

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی


لندن: ایران کے خلاف امریکی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال میں وقفے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.58 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 91.20 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت بھی 4.91 ڈالر کم ہو کر 84.40 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں وقتی استحکام کے اشاروں کے بعد عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔

ٹیگز: