Get Alerts

ٹرمپ کا ایران پر حملے ملتوی کرنے کا اعلان: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

ٹرمپ کا ایران پر حملے ملتوی کرنے کا اعلان: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی پاور پلانٹس پر ممکنہ فوجی حملے پانچ روز کے لیے ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد تجارتی اوقات کے آغاز سے قبل ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آگئیں۔
    برینٹ کروڈ: برطانوی خام تیل کی قیمت جو کہ 113 ڈالر تک جا پہنچی تھی، اعلان کے بعد 109 ڈالر سے گر کر 94 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمت دوبارہ 100 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہوئی۔    ڈبلیو ٹی آئی (WTI) امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 10 فیصد تک کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 88.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے مستقل حل کے لیے "انتہائی مثبت اور تعمیری" بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ   میں نے امریکی محکمہ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ ایرانی پاور پلانٹس اور انرجی تنصیبات پر ہر قسم کے فوجی حملے پانچ دن کے لیے روک دیے جائیں تاکہ مذاکرات کا عمل جاری رہ سکے۔

ٹیگز: