آئندہ مالی سال کیلئے پیپلز پارٹی کا شیڈو بجٹ پیش

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آئندہ مالی سال کا شیڈو بجٹ پیش کردیا۔نئے بجٹ میں ٹیکس فائلزر کی تعداد بارہ لاکھ سے بڑھا کر چالیس لاکھ کرنے۔ مزدور کی کم سے کم آمدن اٹھارہ ہزار روپے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پچیس فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے 5 ہزار 8 سو ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کیا۔ شیڈو بجٹ کے مطابق ٹیکس فائلزر کی تعداد 40 لاکھ کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں سالانہ 25 فیصد اضافے کرنے اور مزدور کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شیڈو بجٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریب اقلیتوں، تین سال تک کے بچوں، حاملہ خواتین اور خواجہ سراوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔شیڈو بجٹ کے مطابق چار سال میں صحت کے شعبے پر 140 ارب روپے اضافی خرچ کرنے اور ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومتوں کے اتفاق سے اگلے پانچ سال میں تعلیم پر جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کرنے، سی پیک کے مغربی روٹ پر نئی صنعتیں قائم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا۔