پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہو گی

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہو گی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں میں مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے قائدین کی آج اہم ملاقات ہو گی جس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ حکومت کی مدت پوری ہونے یا قبل از انتخابات سے متعلق فیصلہ بھی ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی رات گئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے عزائم کو کامیاب نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی جانب جانے کے معاملے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور منگل تک اس حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں