آصف علی زرداری قبل از وقت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں: شاہ محمود قریشی

آصف علی زرداری قبل از وقت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قبل از وقت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کی جماعت سمجھتی ہے کہ انتخابات ستمبرکے آخر اوراکتوبرکے آغاز میں منعقد کرائے جاسکتے ہیں۔ 
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس ٹائم لائن کے اندر جلد انتخابات ممکن ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس وقت جلد انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں رکھ کر مشکل فیصلے کروانا چاہتے ہیں تاکہ اس کی ساکھ متاثر ہو اور پاکستان پیپلز پارٹی بغیر کسی سیاسی نقصان کے شریک اقتدار رہنے کے علاوہ انتخابات میں اپنے لئے رعائتیں بھی حاصل کر سکے۔ 
جب ان سے پریس کانفرنس کے دوران فون کال سننے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں گے اور کوئی بات نہیں کریں گے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے منع کرنے کے باجود کال سنی تھی اور کال پرہونے والی گفتگوسے عمران خان کو آگاہ کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں