ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور یہ تمام میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ 
قومی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد، حارث رؤف، عبداللہ شفیق، حسن علی، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ 

5c1628fb90aa83e3b5e88eedd3f9021f


دونوں ٹیموں کے مابین سیریز مینیجڈ انوائرنمنٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ 21 رکنی سکواڈ کو کم کرکے 16 کھلاڑیوں تک محدود کر دیا ہے کیونکہ ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو مختصر وقت میں بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
سیریز کے تربیتی کیمپ کیلئے قومی سکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا جبکہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، حسن علی، شاداب خان اور حارث رؤف بھی مقررہ وقت پر وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں