Get Alerts

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم فخر زمان صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے اچھی شراکت قائم کی۔ نعیم نے 50 اور عبداللہ نے 25 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔

 کوشل پریرا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔

بولنگ کے شعبے میں لاہور قلندرز کے ٹمل ملز نے 3 وکٹیں حاصل کر کے یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کو شدید مشکلات سے دوچار کیا، جبکہ سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور یوں لاہور قلندرز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں وہ 25 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوں گے۔

ٹیگز: