Get Alerts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ نئی قیمتیں مقرر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 6 روپے اور 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کا یہ سلسلہ برقرار ہے، اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں اس کمی سے مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔

ٹیگز: