Get Alerts

پٹرول 58، ڈیزل 17 پیسے سستا، نئی قیمتیں مقرر

پٹرول 58، ڈیزل 17 پیسے سستا، نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی، جس کے بعد پٹرول 342 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 371 روپے 63 پیسے فی لٹر ہوگیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اگست کی رات 12 بجے سے 31 اگست تک ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: