Get Alerts

غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف عالمی کریک ڈاؤن میں تیزی؛ ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر سامنے آ گئی

غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف عالمی کریک ڈاؤن میں تیزی؛ ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر سامنے آ گئی

انقرہ : دنیا کے مختلف میزبان ممالک کی جانب سے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف جاری مہم کے دوران ترکیہ نے بھی اپنا کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے، جس کے بعد وہاں گرفتاریوں کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ ترک حکام کے مطابق، بغیر دستاویزی دستاویزات کے مقیم افغان تارکینِ وطن ملک کی داخلی سکیورٹی، معیشت اور امن و امان کے لیے ایک سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔

معروف افغان نشریاتی ادارے ’افغانستان انٹرنیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترک پولیس نے ملک کے مختلف حساس علاقوں میں مربوط سیکیورٹی کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ پناہ گزینوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے 6 بین الاقوامی انسانی اسمگلر بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ترک سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد کو روکنے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کے لیے آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، اور گرفتار ہونے والے تمام افغان شہریوں کو قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد جلد ہی ملک بدر (Deport) کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: