چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر

چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر
کیپشن: قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور صورتحال مکمل قابو میں ہے، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مل کر دہشت گردوں کی چینی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے چینی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش رینجرز اور پولیس نے مل کر ناکام بنائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور صورتحال مکمل قابو میں ہے۔

واضح رہے سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ کارروائی میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔