Get Alerts

ایکس نے پروفائلز پر نیا فیچر متعارف کر دیا، جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی ممکن

ایکس نے پروفائلز پر نیا فیچر متعارف کر دیا، جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی ممکن

کیلیفورنیا : مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے صارفین کے پروفائلز پر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب اکاؤنٹس پر مزید تفصیل نظر آنے لگے گی۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو اکاؤنٹ کی بنیادی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی، جو جعلی یا مشکوک اکاؤنٹس کی نشاندہی میں مدد دے سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق، ایکس نے ’اس اکاؤنٹ کے بارے میں‘ نامی سیکشن میں صارف کے اکاؤنٹ سے متعلق مختلف معلومات شامل کی ہیں۔ اس فیچر میں اکاؤنٹ کا ملک یا خطہ، اکاؤنٹ کا تخلیق کی تاریخ، صارف کا نام کتنی بار تبدیل ہوا، اور یہ کہ ایکس ایپ کب اور کیسے ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی، جیسے اہم تفصیلات شامل ہوں گی۔

صارفین جب پروفائل پر ’جوائنڈ‘ کے لنک پر کلک کریں گے، تو ایک نیا صفحہ کھلے گا جہاں یہ تمام تفصیلات دیکھنے کو ملیں گی۔ اس کے علاوہ، صارفین کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنی معلومات میں ملک کی بجائے صرف خطہ دکھا سکیں، جو کہ ڈیفالٹ طور پر ملک ہوتا ہے۔

ایکسی کے پروڈکٹ ہیڈ کے مطابق، اس فیچر کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس، بوٹس، اور غلط معلومات پھیلانے والوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس طرح، صارفین کے لیے یہ طے کرنا آسان ہوگا کہ وہ حقیقی اکاؤنٹس سے رابطہ کر رہے ہیں یا جعلی اکاؤنٹس سے۔

ٹیگز: