Get Alerts

پاکستان نے عالمی کپ سنوکر ٹیم چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان نے عالمی کپ سنوکر ٹیم چیمپیئن شپ جیت لی

مسقط :پاکستان نے عمان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی کپ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔ فائنل میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے ہانگ کانگ کو 3-2 کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔

سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے بھارت کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی، پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر شخصیات نے فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

ٹیگز: