اب "سونے " سے بھی جسم کی چربی پگھلائی جا سکتی ہے ، ماہرین

اب

نیویارک:آج  کل ہر دوسرا شخص بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہے لیکن ان سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں بتا دیا ہے کہ اب آسانی سے وزن کم کیسے کیا جا سکتا ہے۔
سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے کا آسان طریقہ ہے سونا جی ہا ں سو کر اب  آپ اپنی جسم کی زائد چربی پگھلا  سکتے ہیں ۔
ریوٹگرز یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ خوراک اور ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی نیند پوری کرنا بہت ضروری ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کے دوران جسم ہارمونز کا اخراج کرکے اپنی مرمت خود کرتا ہے۔


یہ ہارمونز مسلز اور پروٹین کے ساتھ ساتھ چربی گھلانے کے عمل کو بھی حرکت میں لاتے ہیں۔ لہذا جسمانی ہارمونز رات کو عروج پر ہوتے ہیں مگر نیند کی کمی اس اہم عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق رات بھر میں چھ گھنٹے سے کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے اور اس سے بچنے کا آسان حل سات سے نو گھنٹے سونا ہے، تاکہ جسم چربی گھلانے کا عمل جاری رکھ سکے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے وزن میں کمی ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اچھی غذا کے ساتھ اپنی نیند کا خیا ل رکھیں ۔