منگلہ پاور ہاﺅس بند کرنیکا حکم جاری کر دیا گیا

منگلہ پاور ہاﺅس بند کرنیکا حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کا بند کرنے کا حکم دے دیا گیا جس کے بعد ملک میں لوڈشیڈنگ کاخطرہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق منگلہ پاور ہاﺅس بند کرنے کے حکم کی وجہ سے ملک بھر میں مزیدلوڈشیڈنگ کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاور ہاﺅس کو ارسا کی جانب سے پانی کی فراہمی نہ کرنے پر بند کیا گیا ہے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کو پانی کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث منگلا ڈیم کے پاور ہاوس نے کام بند کردیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں دوسری بارمنگلاڈیم کے پاورہاوس کوبندکرناپڑا جس کی وجہ سے ملک میں مزید لوڈشیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیاہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ارسا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگلا ڈیم سے اب مزید پانی نہ دیاجائے۔