فیشن  ڈیزائنر وگلوکارہ  وکٹوریابیکھم  کی ز ندگی پر بننے والی دستاویزی فلم  نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

فیشن  ڈیزائنر وگلوکارہ  وکٹوریابیکھم  کی ز ندگی پر بننے والی دستاویزی فلم  نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

لندن: فیشن  ڈیزائنر وگلوکارہ  وکٹوریابیکھم  کی ز ندگی پر بننے والی دستاویزی فلم  نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔  گلوکارہ وفیشن ڈیزائنر وکٹو ریا بیکھم اپنی زندگی پر دستاویزی فلم بنارہی ہیں۔  دی سن کے مطابق اس میں  فیشن اور موسیقی کی زندگی کےسفر کے بارے میں دکھایاجائے گا۔ یہ دستاویزی فلم  نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے  گی۔

 اس دستاویزی فلم میں ان کی زندگی کی مشکلات کو دکھانے کے ساتھ ساتھ  کامیابی کو بھی دکھایاجائے گا۔وکٹوریا کے شوہر ڈیوڈ بیکھم  کی ز ندگی پر فلم ریلیز ہوچکی ہے۔ اس کے بعد ہی وکٹوریا نے  اپنی زندگی پر فلم بنانے کاسوچا۔ اس  بارے میں وکٹوریا کا کہنا ہےکہ مجھے امید ہےکہ شائقین میری زندگی  پربننےو الی فلم  کو سراہیں گے۔

واضح رہے کہ  ڈیوڈ بیکھم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم چار حصوں میں ریلیز کی جائے گی جس پر ان کی زندگی اور فٹبال کیریئر سے متعلق معاملات دکھائے جائیں گے۔بیکھم کے نام سے سیریز 4 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر دیکھی جاسکتی ہے۔اس فلم میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا کلب جوائن کرنے سے قبل ایک ننھے اور پھر نوجوان بیکھم کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم کو بھی دکھایا گیا ہے جو یہ بتارہی ہیں کہ انکی ڈیوڈ سے کب اور کہاں ملاقات ہوئی اور وہ کس طرح ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

مصنف کے بارے میں