Get Alerts

میرا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کے مطابق ، افغان بھائیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

میرا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کے مطابق ، افغان بھائیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کس طرف جا رہا ہے اس پر سوچنا ہوگا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جب سے وہ وزیراعلیٰ بنا ہیں، انہیں مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک شخص خیبرپختونخوا آیا اور کہا کہ وہ وزیراعلیٰ نہیں بن پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی لینی ہے اس لیے ملاقات ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو ملاقات کے لیے خط لکھا گیا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ عدالتوں میں بھی گئے مگر کوئی سننے والا نہیں تھا، اب وہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اور جلسے جلوس پارٹی کا کام ہے جس پر وہ پارٹی کی ہدایات کے مطابق عمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی واضح ہے اور بانی کی اجازت کے بغیر کابینہ تشکیل نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کے مطابق ہے اور افغان بھائیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے۔

ٹیگز: