Get Alerts

چینی فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج، خیمے، جنریٹرز اور میڈیکل امداد فراہم

چینی فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج، خیمے، جنریٹرز اور میڈیکل امداد فراہم

اسلام آباد: مشکل وقت میں چین ایک بار پھر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی (PLA) چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سامان روانہ کر کے حقیقی دوستی کا ثبوت دیا۔

چینی افواج کی جانب سے بھیجے گئے ریلیف پیکیج میں 12,000 خصوصی خیمے، 100 ڈیزل جنریٹرز، 50 پانی صاف کرنے والے پمپ اور 300 سولر پاور سسٹمز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

امدادی سامان مرحلہ وار متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے، تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو فوری سہولت مل سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف پیکیج نہ صرف انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال ہے بلکہ پاک چین لازوال دوستی اور باہمی اعتماد کی عملی تصویر بھی ہے۔

ٹیگز: