Get Alerts

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار

لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی اور بہاؤ معمول پر آ گیا ہے، تاہم دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال بدستور جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا مقام پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک اور سلیمانکی مقام پر 81 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف دریائے چناب میں مرالہ پر 36 ہزار، خانکی ہیڈ ورکس پر 29 ہزار، قادر آباد پر 25 ہزار اور ہیڈ تریموں پر 31 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے۔

پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے جو کہ دیگر دریاؤں کے بہاؤ سے کافی زیادہ ہے۔دریائے راوی میں جسڑ پر 6 ہزار، شاہدرہ پر 5 ہزار، بلوکی ہیڈ ورکس پر 24 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 26 ہزار کیوسک پانی بہ رہا ہے۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں میں پانی کا بہاؤ مکمل طور پر بند ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

ٹیگز: