Get Alerts

سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث سونا نئی تاریخ کی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3,770 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 5,100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 4,372 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 41 ہزار 901 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپے بڑھ کر 4,637 روپے ہو گئی ہے۔

ٹیگز: