Get Alerts

معروف کرکٹ امپائر ہرالڈ "ڈکی" برڈ 92 سال کی عمر میں چل بسے

معروف کرکٹ امپائر ہرالڈ


لندن : کرکٹ کی دنیا کے معروف انٹرنیشنل امپائر ہرالڈ "ڈکی" برڈ 92 برس کی عمر میں چل بسے۔کرکٹ ویب سائٹ "کرک انفو" کی رپورٹ کے مطابق، ڈکی برڈ نے امپائرنگ کے کیریئر میں تین ورلڈ کپ کے فائنل میچوں میں ذمہ داریاں نبھائیں اور مجموعی طور پر 66 ٹیسٹ اور 69 ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کی۔

1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بلے باز کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے ڈکی برڈ نے 32 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی اور بعد میں یارکشائر کاؤنٹی کے صدر بھی بنے۔

انہوں نے 1970 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں پہلی بار امپائرنگ کی۔ ان کی کرکٹ خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں 1986 میں ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (MBE) اور 2012 میں آفیسر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (OBE) کے اعزازات سے نوازا گیا۔

ڈکی برڈ نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 93 میچز کھیلے اور 3,314 رنز اسکور کیے۔

یارکشائر کاؤنٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈکی برڈ کا انتقال ان کی رہائشی گاہ پر ہوا، اور وہ ہمیشہ کرکٹ کی دنیا میں اپنی غیر جانبدارانہ فیصلوں اور منفرد انداز کی وجہ سے یاد رکھے جائیں گے۔

ٹیگز: