Get Alerts

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی

جاپان : ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے پول بی کے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو گول سکور کرکے اہم کردار ادا کیا، جبکہ محمد عماد، عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک، ایک گول داغا۔

قومی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 9-0 سے شکست دی تھی۔

ازبکستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے پول بی میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے اور ٹیم کی نظریں اگلے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنے پر ہیں۔

ٹیگز: