Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی سکیورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

 دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی رابطوں کو باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ٹیگز: