واٹس ایپ نے صارفین کا پسندیدہ فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کا پسندیدہ فیچر متعارف کرادیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: سمارٹ فون کے مشہور ترین میسنجر ”واٹس ایپ “ نے اپنے صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف کرادیا صارفین اب کسی بھی ایڈمن کو گروپ سے ہٹا سکتے ہیں۔ یہ فیچر پہلی بار بیٹا ورژن میں دو ماہ قبل سامنے آیا تھا تاہم اب اسے مخصوص ممالک کے عام صارفین کے لیے فراہم کردیا گیا۔
نئے فیچر کے تحت انتظامیہ کی جانب سے ہر صارف کو اختیار دیا گیا ہے کہ ایڈمن سمیت کسی بھی دوسرے صارف کے اسٹیٹس کو ختم کریں یا پھر انہیں گروپ سے باہر نکال دیں۔اب تک اگر کوئی شخص واٹس ایپ گروپ چیٹ سے کسی ایڈمن کو ختم کرنا چاہتا تو اسے مکمل چیٹ سے نکالنا پڑتا تھا، پھر اس صارف کو دوبارہ گروپ میں عام ممبر کی طرح شامل کیا جاتا تھا لیکن اب واٹس ایپ نے آخر کار ایڈمن اسٹیٹس کو ختم کرنے کا آپشن شامل کردیا ہے جس کے لیے صارف کو چیٹ سے نکالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر iOS ، اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اپنے گروپ چیٹ سے ایک ایڈمن کو ختم کرنے کے لیے اسکرین کے اوپر گفتگو کے عنوان پر انگلی ماریں۔ اس سے گروپ انفو کی اسکرین سامنے ا?جائے گی جہاں یوزرز گروپ فوٹو اپ ڈیٹ اور گروپ کے بارے میں وضاحت اپ ڈیٹ کرتے ہیں، اسی جگہ پر چیٹ میں تصاویر شامل کی جاتی ہیں، یہاں کنورسیشن تلاش کریں اور ستارہ لگے پیغام دیکھیں۔
گروپ انفو والی ونڈو کے نچلے حصے میں شرکا کی فہرست کو نیچے کی طرف لے جائیں اور کسی بھی یوزر کے آگے لکھے ’ایڈمن‘ کے لفظ پر انگلی ماریں۔ اگر ا?پ خود بھی ایڈمن ہیں تو ا?پ کو Dismiss As Admin کا ا?پشن نظر ا?جائے گا۔ ایڈمن کو نکالنے کے بعد وہ گروپ میں چیٹ میں بدستور رہے گی۔