مدینہ کی ریاست کا ماڈل عدل و انصاف پر بنایا گیا تھا:وزیراعظم عمران خان

مدینہ کی ریاست کا ماڈل عدل و انصاف پر بنایا گیا تھا:وزیراعظم عمران خان
کیپشن: فوٹو نیو نیوز

وانا:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا ماڈل عدل و انصاف پر بنایا گیا تھا، نبی ﷺنے اللہ کے حکم سے ایک فلاحی ریاست بنائی اور جب ریاست اپنے کمزور طبقے کو اٹھاتی وہ اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ثابت کروں گا کہ تبدیلی بڑی تیزی سے آرہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک چلانے کیلئے ہمارے پیسہ کم ہے لیکن آپ  فکر نہ کریں پیسہ آرہا ہے تھوڑا ساصبر کریں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر وانا سٹیڈیم میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم آپ کے علاقے میں کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے انتشار پھیلے.

ہم سارے جنوبی وزیرستان میں صحت انصاف کارڈ دیں گے جس سے مفت علاج ممکن ہو سکے گا، ہسپتالوں میں عملہ فراہم کریں گے، نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرضہ، تباہ شدہ مکانوں کی تعمیر کیلئے فنڈز، دو ڈگری کالجز، سپورٹس کمپلیکس، 100 کلو میٹر سڑک، گرڈ کی اپ گریڈیشن اور سولر سسٹم کی سہولت فراہم کریں گے جس سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں قبائلیوں کی تاریخ، حالات اور روایات سے باخوبی واقف ہوں، ہماری حکومت 100 ارب روپے ہر سال قبائلی علاقوں کی بہتری پر کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ آپ کو مجھ پر یقین کرنا ہوگا کیوں کہ ہمارے پاس 4.5 ہزار ارب ٹیکس جمع ہوتا ہے اور 2 ہزار ارب قرضوں میں چلا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے19اپریل کو اورکزئی میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو بھی وزیرکام نہیں کرے گا، اسے تبدیل کریں گے کیونکہ میچ جیتنے کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔