گوگل کا سمارٹ ہیڈفون متعارف کرانے کا فیصلہ

نیویارک : مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے سمارٹ ہیڈفون لانچ کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ جس کے بعد گوگل اس میدان میں بھی ایپل اور دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں آ جائے گا۔ ایپل کے ائیرپوڈز اس وقت مارکیٹ میں کافی مقبول ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گوگل سمارٹ ہیڈ فونز پر کام کر رہا ہے۔ ان سمارٹ ہیڈ فونز کا نام بسٹو(Bisto) ہوگا۔یہ ہیڈفون گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے مختلف کام سرانجام دیں گے۔ ان ہیڈفون سے صارفین فون اٹھائے بغیر پیغامات پڑھ سکتے ہیں اور جواب بھی دے سکتے ہیں۔ ان ہیڈفون کی سائیڈ پر گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن بھی ہے۔ابھی تک یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ بسٹو کو کب لانچ کیا جائے گا تاہم اندازہ ہے کہ اسے نئےپکسل فون کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔