انڈیا نے امارات میں الیکٹرک سکوٹر  متعارف کرادیا

انڈیا نے امارات میں الیکٹرک سکوٹر  متعارف کرادیا

امارات:انڈیا نے امارات میں الیکٹرک سکوٹر لانچ کردیا ہے۔ اس کی قیمت   گیارہ ہزار ایک سو بیس درہم رکھی گئی ہے۔ انڈین موٹر سائیکل ٹی وی ایس موٹرز کے ایگزیکٹو ز کاکہنا ہے کہ   متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کی دیگر مارکیٹوں کے لیے ٹی وی ایس ای سکوٹر کو اگلے مالی سال سے شروع کیا جائے گا جو اپریل میں شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قیمت انتہائی مناسب رکھی گئی ہے ۔کمپنی کے ایگزیکٹوز کاکہنا  ہے کہ اپنی طرز کا منفرد سکوٹر ہے اس  کے ماڈل کوجدید دور سے ہم آہنگ کیاگیا ہے۔ اس کی لانچنگ تقریب برج خلیفہ پر دکھائی گئی۔
ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے ۔ حکومت کی طرف سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ہندوستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ہندوستانی صارفین بھی عالمی سطح پر رجحان ساز ہیں۔ عالمی سطح پر صارفین کی ای وی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں