یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی ہلاکتیں پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہیں,یورپی کمیشن

یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی ہلاکتیں پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہیں,یورپی کمیشن

جینیوا : پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ایچ سی آر نے کہاہے کہ رواں برس کے دوران بحیرہ روم عبور کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی ہلاکتیں پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ ادارے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق 22 دسمبر کو بھی بحیرہ روم میں مہاجرین سے بھری دو ربڑ کی کشتیوں کی غرقابی میں تقریباً ایک سو افریقی مہاجرین کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔
ادارے نے مہاجرین کے لیے رواں برس کو خونی سال قرار دیا ہے اور کہاہے کہ اتنی زیادہ ہلاکتوں کی وجہ انسانی اسمگلروں کی جانب سے کمزور کشتیوں کا استعمال ہے۔ ادارے کے مطابق سن 2016 میں یومیہ بنیاد پر چودہ انسان سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔