واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں ایک بھی امریکی مارا گیا تو ذمہ دار ایران ہوگا ۔ اپنے ٹؤیٹ پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز بغداد میں امریکی سفارتخانے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا اور یہ راکٹ ایران سے آئے تھے ۔ امریکی صد ر نے کہا کہ ایران کو امریکی سفارتخانے پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔
امریکی صدر نے ایران کو تنبیہ کی عراق میں امریکیوں پر کچھ اور حملوں کی خفیہ اطلاعات ہیں ۔اگر ایک امریکی بھی مارا گیا تو ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ میرا ایران کو دوستانہ مشورہ ہے کہ وہ اس بات پر غور کرے ۔
امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں ایران نے کہا کہ امریکی صدر کورونا سے ہونے والی ریکارڈ اموات سے نظر ہٹانے کے لئے ایران کو دھمکی دے رہا ہے لیکن اس سے امریکی ناکامی پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا ۔