یوکرین نے بھارتی طیارے کو ملک میں داخلے سے روک دیا

یوکرین نے بھارتی طیارے کو ملک میں داخلے سے روک دیا

لاہور: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بھارت کے مسافر طیارے کو یوکرین کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور صرف ایک پرواز کے بعد ہی بھارتی شہریوں کے انخلاءکا عمل رک گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث بھارت نے یوکرین سے اپنے شہریوں کے انخلاءکیلئے ائیر انڈیا کی 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرانڈیا کی دوسری پرواز اے آئی 1947 کو اس وقت واپس آنا پڑا جب یوکرین نے اپنی خلائی حدود ممکنہ خطرے کے پیش نظر بند کرنے کا اعلان کیا اور یوکرین کی سول ایوی ایشن نے بھارتی پرواز کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق ائیرانڈیا کی پرواز نے نئی دہلی سے یوکرین کیلئے اڑان بھری تھی اور اسے 200 بھارتی شہریوں کو یوکرین سے واپس لانا پڑا مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے ایک پرواز یوکرین کی فضائی حدود کی بندش سے قبل بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں