Get Alerts

نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا ریلیف: اب ملک بھر کی فرنچائزز سے شناختی کارڈ کی سہولیات میسر

نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا ریلیف: اب ملک بھر کی فرنچائزز سے شناختی کارڈ کی سہولیات میسر

اسلام آباد / لاہور : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے عوامی سہولت کے پیشِ نظر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں موجود نادرا فرنچائزز کو نئے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔
شہری اب نادرا دفاتر کے طویل انتظار اور لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے اپنے قریبی ای سہولت مراکز سے درج ذیل خدمات حاصل کر سکیں گے۔ 
میعاد ختم ہونے کی صورت میں کارڈ کی ر تجدید۔

    شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں متبادل کارڈ کی درخواست۔

    جو پہلے سے ہی ان مراکز پر دستیاب تھی۔

     نادرا نے ملک بھر میں 2000 سے زائد فرنچائزز کو یہ اختیارات دیے ہیں۔ صرف لاہور ریجن میں 270 سے زائد منتخب مراکز پر یہ سہولیات فعال کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز رفتار اور آسان خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ نادرا کے مرکزی دفاتر پر رش کم کیا جا سکے اور عوامی وقت کی بچت ہو۔

ٹیگز: