Get Alerts

چئیرمین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے اہم اعلان

چئیرمین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے اہم اعلان

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے دوران محنت کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ایک خاص اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، محسن نقوی 7 فروری کو مزدوروں کے لیے ظہرانہ دیں گے، جس میں وہ ان کی محنت اور لگن کا شکریہ ادا کریں گے۔اس موقع پر مزدوروں کو قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ کو دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن آخری مرحلے میں ہے اور اس کے بعد سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

ٹیگز: