Get Alerts

مری میں 31 گھنٹے طوفان کے بعد ریسکیو آپریشن کامیاب

مری میں 31 گھنٹے طوفان کے بعد ریسکیو آپریشن کامیاب

مری: مری میں 31 گھنٹے تک جاری رہنے والے برفانی طوفان کے بعد اب حالات مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری، ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ طوفان کے دوران بعض علاقوں میں برف کی مقدار پانچ فٹ تک ریکارڈ کی گئی، مگر ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مری کی تمام بند شاہراہیں اب ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں اور سیاح و مقامی افراد بغیر کسی مشکل کے سفر کر سکتے ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ چکی ہے اور وہ خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

ڈاکٹر رضا تنویر نے بتایا کہ پنجاب پولیس اور مری پولیس سیاحوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور شاہراہوں پر موجود اہلکار سیاحوں کی رہنمائی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی حادثے یا غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ بلا خوف و خطر مری آئیں، موسم سے لطف اندوز ہوں اور تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ مری کی انتظامیہ اور پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث حالات پرسکون اور محفوظ ہو گئے ہیں۔
 
 

ٹیگز: