نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو آخر کار چند دنوں کے لیئے  ہی سہی مگر سکھ کا سانس تو مل ہی گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف  سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

نہال ہاشمی کے وکیل نے دلائل دینے کے بعد عدالت سے درخواست کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کی جائے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیوں نہ مقدمے کی سماعت 2019 تک ملتوی کردیں؟

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو 2 ہفتے میں جواب کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.