یونان کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی،50افراد ہلاک

یونان کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی،50افراد ہلاک
کیپشن:  آگ ایتھنز کے اردگرد تقریبا 50کلومیٹرتک پھیل چکی ہے،100 گھر اور 200سے زائد کاریں جل چکی ہیں فوٹو سپوتنک انٹر نیشنل

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا،

جس کے نتیجے میں 50افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ ایتھنز کے اردگرد تقریبا 50کلومٹر تک پھیل چکی ہے، جس سے اب تک 100کے قریب گھر اور 200سے زائد کاریں جل چکی ہیں۔

300فائر فائٹرز، 5طیارے اور 2ہیلی کاپٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔تاہم یونانی فائربریگیڈ کی ترجمان کے مطابق آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہونے کے سبب یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب مقامی آبادی کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں