اسٹیٹ بینک نے صدر بینک آف پنجاب طالب رضوی کو عہدے سے ہٹا دیا

اسٹیٹ بینک نے صدر بینک آف پنجاب طالب رضوی کو عہدے سے ہٹا دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ، اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طالب رضوی اس عہدے کے لیے مناسب شخصیت نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے ، طالب رضوی کوبینک آف پنجاب کے صدر کے عہدے پر پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کیا گیا تھا ۔

انہیں رواں برس اپریل میں بینک آف پنجاب کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی میں لین دین کی کافی شکایات تھیں .

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک اف پاکستان کی جانب سے قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔