چین میں سکول جم کی چھت گر گئی، نیٹ بال کی 11 کھلاڑی ہلاک

چین میں سکول جم کی چھت گر گئی، نیٹ بال کی 11 کھلاڑی ہلاک

شنگھائی: چین میں سکول جم کی چھت گرنے سے نیٹ بال کی 11 کھلاڑی ہلاک ہوگئیں ۔ چھت گرنے کے وقت سکول کی خواتین نیٹ بال ٹیم کی کھلاڑی جم میں پریکٹس کر رہی تھیں۔

چھت گرنے سے 15 افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے 11 کی لاشیں نکال لی گئیں۔یہ واقعہ لونگا کی کی ہار ڈسٹرکٹ کا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جم میں  19 افراد موجود تھے جن میں سے 4 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ چھت پر غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں بھاری سامان رکھا گیا تھا جو ممکنہ طور پر چھت کے گرنے کا سبب بنا۔  تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں