نئی دہلی:معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے مداح ہونے کا اظہار کر دیا۔ دلجیت نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے پس منظر میں سجاد علی کا مشہور گانا "راوی" چل رہا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس اقدام کو خوب سراہا، خصوصاً پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اس عمل کو ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔
دلجیت ان دنوں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی فلم "سردار جی 3" کے باعث بھارت میں تنازع کا شکار ہیں۔ تاہم سرحد کے دونوں جانب سے شوبز شخصیات دلجیت کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔
دلجیت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فلم کی شوٹنگ فروری میں مکمل ہوئی تھی اور اس وقت حالات نارمل تھے۔
یاد رہے کہ ہانیہ اور دلجیت کی مشترکہ فلم "سردار جی 3" بھارت سمیت دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز ہو چکی ہے۔