Get Alerts

تیسرا ٹی 20:پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 74 رنز سے شکست

تیسرا ٹی 20:پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 74 رنز سے شکست

میرپور:پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 74 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جب کہ حسن نواز نے 33، محمد نواز نے 27 اور صائم ایوب نے 21 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلا دیش کے محمد سیف الدین 35 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے دو تبدیلیاں کیں، جن میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت شامل تھے، جبکہ بنگلا دیش نے اپنی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے ابتدائی دونوں میچ جیت کر بنگلا دیش کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی، تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے باوقار انداز میں واپسی کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔

ٹیگز: