اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سننے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں، اور ایسے تمام مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل تھے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175 اور قومی احتساب بیورو (نیب) قانون کے تحت نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سننے کا اختیار سپریم کورٹ کو حاصل نہیں۔ اس بنا پر زیرِ التوا تمام متعلقہ مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق آئندہ نیب مقدمات میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت آئینی عدالت میں ہوگی۔